شراب کی بیع کی حرمت کے بیان میں
زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، زہیر، اسحاق، جریر، منصور، ابی ضحیٰ، مسروق، حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ جب سورت بقرہ کی آخری آیات نازل ہوئیں تو رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لے گئے اور یہ آیات لوگوں کے سامنے تلاوت کیں پھر شراب کی تجارت سے منع فرمایا۔