کتوں کے مار ڈالنے کے حکم اور اس کے منسوخ ہونے کے بیان میں شکار کھیتی یا جانوروں کی حفاظت وغیرہ کے علاوہ کتے پالنے کی حرمت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، ابن نمیر، سفیان، زہری، حضرت سالم ؓ اپنے باپ کے واسطہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس نے کتا پالا سوائے شکار یا حفاظتی کتے کے تو اس کے ثواب میں سے ہر دن دو قیراط ثواب کم ہوتا رہتا ہے۔