صحیح مسلم - وضو کا بیان - حدیث نمبر 642
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الصَّلَوَاتِ يَوْمَ الْفَتْحِ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ لَقَدْ صَنَعْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ تَکُنْ تَصْنَعُهُ قَالَ عَمْدًا صَنَعْتُهُ يَا عُمَرُ
ایک وضو کے ساتھ کئی نمازیں ادا کرنے کے جواز کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن نمیر، سفیان علقمہ بن مرثد، محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، سفیان، علقمہ ابن مرثد، سلیمان بن بریدہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فتح مکہ کے دن ایک وضو کے ساتھ کئی نمازیں ادا فرمائیں اور موزوں پر مسح فرمایا حضرت عمر ؓ نے آپ ﷺ سے عرض کیا بلاشبہ آپ ﷺ نے آج وہ عمل فرمایا ہے جو اس سے قبل نہیں فرمایا تھا آپ ﷺ نے فرمایا اے عمر میں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔
Top