صحیح مسلم - وضو کا بیان - حدیث نمبر 641
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّيْنِ فَقَالَتْ ائْتِ عَلِيًّا فَإِنَّهُ أَعْلَمُ بِذَلِکَ مِنِّي فَأَتَيْتُ عَلِيًّا فَذَکَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ
موزوں پر مسح کی مدت کے بیان میں
زہیر بن حرب، ابومعاویہ، اعمش، حکم، قاسم بن مغیرہ، شریح ابن ہانی سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا انہوں نے کہا علی ؓ کے پاس جاؤ وہ اس بارے میں میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں میں حضرت علی ؓ کے پاس حاضر ہوا تو انہوں نے پہلی حدیث کی طرح نبی کریم ﷺ سے حدیث بیان فرمائی۔
Top