صحیح مسلم - وضو کا بیان - حدیث نمبر 639
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ قَالَ أَتَيْتُ عَائِشَةَ أَسْأَلُهَا عَنْ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّيْنِ فَقَالَتْ عَلَيْکَ بِابْنِ أَبِي طَالِبٍ فَسَلْهُ فَإِنَّهُ کَانَ يُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْنَاهُ فَقَالَ جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لِلْمُسَافِرِ وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلْمُقِيمِ قَالَ وَکَانَ سُفْيَانُ إِذَا ذَکَرَ عَمْرًا أَثْنَی عَلَيْهِ
موزوں پر مسح کی مدت کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، عبدالرزاق، ثوری، عمرو بن قیس ملانی، حکم بن عتیبہ، قاسم بن مخیمرہ، شریح بن ہانی سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے پاس موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھنے کے لئے حاضر ہوا تو انہوں نے فرمایا اس کے بارے میں علی بن ابی طالب سے سوال کرو کیونکہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر کرتے تھے ہم نے حضرت علی ؓ سے اس کا سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مسافر کے لئے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لئے ایک دن اور رات مدت مقرر فرمائی۔
Top