صحیح مسلم - وضو کا بیان - حدیث نمبر 624
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْتَهَی إِلَی سُبَاطَةِ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا فَتَنَحَّيْتُ فَقَالَ ادْنُهْ فَدَنَوْتُ حَتَّی قُمْتُ عِنْدَ عَقِبَيْهِ فَتَوَضَّأَ فَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ
مو زوں پر مسح کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، ابوخیثمہ، اعمش، شفیق، حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا آپ ﷺ ایک قوم کے کوڑے کی جگہ پر پہنچے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا میں علیحدہ ہوگیا آپ ﷺ نے مجھے قریب بلایا میں قریب ہوگیا یہاں تک کہ میں آپ ﷺ کی ایڑیوں کے پاس کھڑا ہوگیا پھر آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
Top