صحیح مسلم - وضو کا بیان - حدیث نمبر 574
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ رَأَی قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ مِنْ الْمَطْهَرَةِ فَقَالَ أَسْبِغُوا الْوُضُوئَ فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنْ النَّارِ
وضو میں دونوں پاؤں کو کامل طور پر دھونے کے وجوب کے بیان میں
قتیبہ، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، وکیع، شعبہ، محمد بن زیاد، ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ انہوں نے بعض لوگوں کو دیکھا جو برتن سے وضو کر رہے تھے تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ وضو پورا کرو کیونکہ میں نے ابوالقاسم سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے (خشک) ایڑیوں کے لئے جہنم سے عذاب ہے۔
Top