وضو میں دونوں پاؤں کو کامل طور پر دھونے کے وجوب کے بیان میں
ہارون بن سعید ایلی، ابوطاہر، احمد بن عیسی، عبداللہ بن وہب، مخرمہ بن بکیر، سالم مولیٰ شداد، حضرت عائشہ صدیقہ کے پاس ان کے بھائی عبدالرحمن بن ابی بکر آئے اور ان کے ہاں وضو کیا تو سیدہ ؓ نے فرمایا اے عبدالرحمن وضو پورا اور مکمل طور پر کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے (خشک) ایڑیوں کے لئے آگ سے ویل یعنی عذاب ہے۔