صحیح مسلم - وضو کا بیان - حدیث نمبر 535
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ وَاللَّفْظُ لِسَعِيدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَلَی ابْنِ عَامِرٍ يَعُودُهُ وَهُوَ مَرِيضٌ فَقَالَ أَلَا تَدْعُو اللَّهَ لِي يَا ابْنَ عُمَرَ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ وَکُنْتَ عَلَی الْبَصْرَةِ
نماز کے لئے طہارت کے ضروری ہونے کے بیان میں
سعید بن منصور، قتیبہ بن سعید، ابوکامل، سعید، ابوعوانہ، سماک بن حرب، مصعب بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ ابن عامر (جو کہ بیمار تھے) ان کی عیادت کے لئے آئے ابن عامر نے کہا اے ابن عمر کیا تم اللہ تعالیٰ سے میرے لئے دعا نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ نماز بغیر طہارت کے قبول نہیں ہوتی اور صدقہ نہیں قبول کیا جاتا اس مال غنیمت میں سے جو تقسیم سے پہلے اڑا لیا جائے اور تم بصرہ کے حاکم ہوچکے ہو۔
Top