صحیح مسلم - نکاح کا بیان - حدیث نمبر 3549
و حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ وَأَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ وَاللَّفْظُ لِأَبِي کَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرِ بْنِ مَسْعُودٍ رَدَّهُ إِلَی أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْعَزْلِ فَقَالَ لَا عَلَيْکُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا ذَاکُمْ فَإِنَّمَا هُوَ الْقَدَرُ قَالَ مُحَمَّدٌ وَقَوْلُهُ لَا عَلَيْکُمْ أَقْرَبُ إِلَی النَّهْيِ
عزل کے حکم کے بیان میں
ابوربیع، ابوکامل، حماد، ابن زید، ایوب، محمد، عبدالرحمن بن بشر بن مسعود، حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے عزل کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا نہیں تم پر لازم ہے کہ تم ایسا نہ کرو کیونکہ یہ تقدیر کا معاملہ ہے محمد نے کہا کہ آپ ﷺ کا قول لَا عَلَيْکُمْ نہی کے قریب ہے۔
Top