دعوت دینے والے کی دعوت کو قبول کرنے کے حکم کے بیان میں
محمد بن مثنی، خالد بن حار ث، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو ولیمہ کی دعوت دی جائے تو چاہئے کہ قبول کرلے خالد نے کہا عبیداللہ اس سے شادی کی دعوت مراد لیتے ہیں۔