صحیح مسلم - نکاح کا بیان - حدیث نمبر 3455
و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی جَمِيعًا عَنْ يَحْيَی الْقَطَّانِ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبِعْ الرَّجُلُ عَلَی بَيْعِ أَخِيهِ وَلَا يَخْطُبْ عَلَی خِطْبَةِ أَخِيهِ إِلَّا أَنْ يَأْذَنَ لَهُ
حالت احرام میں نکاح کی حرمت اور پیغام نکاح کی کراہت کے بیان میں
زہیر بن حرب، محمد بن مثنی، یحییٰ قطان، زہیر یحیی، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کوئی آدمی اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے اور نہ اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر اس کی اجازت کے بغیر پیغام نکاح دے۔
Top