صحیح مسلم - نکاح کا بیان - حدیث نمبر 3453
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو فَزَارَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ قَالَ وَکَانَتْ خَالَتِي وَخَالَةَ ابْنِ عَبَّاسٍ
حالت احرام میں نکاح کی حرمت اور پیغام نکاح کی کراہت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، یحییٰ بن آدم، جریر ابن حازم، ابوفرارہ، حضرت یزید بن اصم ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ام المومنین سیدہ میمونہ نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے نکاح احرام کھولنے کے بعد کیا اور کہتے ہیں سیدہ میمونہ ؓ میری اور ابن عباس ؓ کی خالہ تھیں۔
Top