صحیح مسلم - نکاح کا بیان - حدیث نمبر 3406
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُا أَرَادَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ أَنْ يَتَبَتَّلَ فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَوْ أَجَازَ لَهُ ذَلِکَ لَاخْتَصَيْنَا
جس میں استطاعت طاقت ہو اس کے لئے نکاح کے استحباب کے بیان میں
محمد بن رافع، حجین بن مثنی، لیث، عقیل، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان بن معظون نے مجرد یعنی غیر شادی شدہ رہنے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے منع فرما دیا اور اگر آپ ﷺ اجازت دے دیتے تو ہم خصی ہوجاتے۔
Top