نماز میں آسمان کی طرف دیکھنے سے روکنے کے بیان میں
ابوطاہر، عمرو بن سواد، ابن وہب، لیث بن سعد، جعفر، ربیعہ، عبدالرحمن، اعرج، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لوگوں کو نماز میں دعا کے وقت اپنی نظروں کو آسمان کی طرف اٹھانے سے باز آجانا چاہئے ورنہ ان کی نگاہیں چھین لی جائیں گی۔