صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 917
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ أَبَا يُونُسَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَالَ أَحَدُکُمْ فِي الصَّلَاةِ آمِينَ وَالْمَلَائِکَةُ فِي السَّمَائِ آمِينَ فَوَافَقَ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَی غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
سمع اللہ لمن حمدہ ربنا لک الحمد آمین کہنے کے بیان میں
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، عمرو، ابویونس، ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص نماز میں آمین کہتا ہے تو فرشتے آسمان میں آمین کہتے ہیں پھر ان میں سے ایک کی آمین دوسرے کے موافق ہوجاتی ہے تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔
Top