نماز میں ہر جھکنے اور اٹھنے کے وقت تکبیر کہنے اور رکوع سے اٹھتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے اثبات کے بیان میں
محمد بن رافع، حجین، لیث، عقیل، ابن شہاب، ابوبکر بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے باقی حدیث پہلی کی طرح ہے لیکن آخری جملہ میں حضرت ابوہریرہ ؓ کا قول " میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ ﷺ کے مشابہ نماز ادا کرتا ہوں " ذکر نہیں کیا۔