صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 856
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا سَمِعَ النِّدَائَ بِالصَّلَاةِ أَحَالَ لَهُ ضُرَاطٌ حَتَّی لَا يَسْمَعَ صَوْتَهُ فَإِذَا سَکَتَ رَجَعَ فَوَسْوَسَ فَإِذَا سَمِعَ الْإِقَامَةَ ذَهَبَ حَتَّی لَا يَسْمَعَ صَوْتَهُ فَإِذَا سَکَتَ رَجَعَ فَوَسْوَسَ
اذان کی فضیلت اور اذان سن کر شیطان کے بھاگنے کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، اسحاق جریر، اعمش، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا شیطان جب اذان کی آواز سنتا ہے تو گوز مارتا ہوا (ہوا خارج کرتا ہوا) بھاگتا ہے یہاں تک کہ اذان کی آواز نہ سنے جب اذان ختم ہوجاتی ہے تو واپس آجاتا ہے اور وسوسہ ڈالتا ہے جب اقامت سنتا ہے تو پھر چلا جاتا ہے یہاں تک کہ اقامت کی آواز نہیں سنتا جب یہ ختم ہوجاتی ہے تو واپس آکر وسوسہ ڈالتا ہے۔
Top