صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 845
حَدَّثَنِي أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ مَخْلَدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ يُؤَذِّنُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أَعْمَی و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَسَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ
نابینا آدمی کے ساتھ جب کوئی بینا آدمی ہو تو نابینا کی اذان کے جواز کے بیان میں
ابوکریب، محمد بن علاء ہمدانی، خالد ابن مخلد، محمد بن جعفر، ہشام، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن ام مکتوم ؓ رسول اللہ ﷺ کے لئے اذان دیتے تھے حالانکہ وہ نابینا تھے۔ محمد بن سلمہ مرادی، عبداللہ بن وہب، یحییٰ بن عبداللہ، سعید بن عبدالرحمن، ہشام، حضرت عائشہ ؓ سے بھی اسی طرح یہ حدیث مبارکہ مروی ہے۔
Top