ایک کپڑے میں نماز ادا کرنے اور اس کے پہننے کا طریقہ کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، حماد بن زید، ہشام بن عروہ، حضرت عمر بن ابی سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس طرح کپڑے میں لپٹے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا کہ آپ ﷺ نے اس کے دونوں کناروں میں مخالفت کی ہوئی تھی۔