صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1147
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُهُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ وَأَنَا إِلَی جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ إِلَی جَنْبِهِ
نمازی کے سامنے لیٹنے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، وکیع، طلحہ بن یحیی، عبیداللہ بن عبداللہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ رات کو نماز پڑھتے اور میں حالت حیض میں آپ ﷺ کے پہلو میں ہوتی اور جو چادر مجھ پر ہوتی اس کا بعض حصہ آپ ﷺ پر بھی ہوتا تھا۔
Top