صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1144
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ عَدَلْتُمُونَا بِالْکِلَابِ وَالْحُمُرِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي مُضْطَجِعَةً عَلَی السَّرِيرِ فَيَجِيئُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَتَوَسَّطُ السَّرِيرَ فَيُصَلِّي فَأَکْرَهُ أَنْ أَسْنَحَهُ فَأَنْسَلُّ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْ السَّرِيرِ حَتَّی أَنْسَلَّ مِنْ لِحَافِي
نمازی کے سامنے لیٹنے کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، جریر، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا تم نے ہمیں کتوں اور گدھوں کے برابر کردیا حالانکہ میں نے دیکھا کہ میں چارپائی پر لیٹنے والی ہوتی تھی تو رسول اللہ ﷺ تشریف لاتے اور چارپائی کے درمیان نماز ادا کرتے مجھے آپ ﷺ کے سامنے سے نکلنا ناپسند ہوتا تو میں چارپائی کے پایوں کی طرف سے کھسک کر لحاف سے باہر آجاتی۔
Top