نمازی کے سامنے لیٹنے کے بیان میں
عمرو بن علی، محمد بن جعفر، شعبہ، ابی بکر بن حفص، حضرت عروہ بن زبیر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کیا چیز نماز کو توڑتی ہے ہم نے عرض کیا عورت اور گدھا تو سیدہ ؓ نے فرمایا کہ عورت برا جانور ہے میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ ﷺ کے سامنے اس طرح لیٹے دیکھا جیسا جنازہ لٹایا جاتا ہے اس حال میں کہ آپ ﷺ نماز ادا کر رہے تھے۔