صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1108
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ خَوَّی بِيَدَيْهِ يَعْنِي جَنَّحَ حَتَّی يُرَی وَضَحُ إِبْطَيْهِ مِنْ وَرَائِهِ وَإِذَا قَعَدَ اطْمَأَنَّ عَلَی فَخِذِهِ الْيُسْرَی
سجود میں میانہ روی اور سجدہ میں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھنے اور کہنیوں کو پہلوؤں سے اوپر رکھنے اور پیٹ کو رانوں سے اوپر رکھنے کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم حنظلی، مروان بن معاویہ، عبیداللہ بن عبداللہ بن اصم، یزید بن اصم، حضرت ام المومنین میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ سجدہ فرماتے تو اپنے ہاتھوں کو اتنا جدا رکھتے کہ آپ ﷺ کے پیچھے سے آپ ﷺ کے بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی اور جب آپ ﷺ بیٹھتے تو بائیں ران پر مطمئن ہوتے۔
Top