رکوع اور سجود میں کیا کہے ؟
محمد بن رافع، یحییٰ بن آدم، مفضل، اعمش، مسلم بن صبیح، مسروق، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جب سے آپ ﷺ پر إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ نازل ہوئی میں نے آپ ﷺ کو کسی نماز میں نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ نے یہ دعا نہ پڑھی ہو (سُبْحَانَکَ رَبِّي وَبِحَمْدِکَ اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي)۔