صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1066
حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنِ بْنِ أَبِي عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ الْأَشْجَعِيُّ أَبُو أَحْمَدَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ مَوْلَی آلِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ الْجَوَارِ الْکُنَّسِ وَکَانَ لَا يَحْنِي رَجُلٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّی يَسْتَتِمَّ سَاجِدًا
امام کی پیروی اور ہر رکن اس کے بعد کرنے کے بیان میں
محرز بن عون بن ابی عون، خلف بن خلیفہ، اشجعی، ابواحمد، ولید بن سریع، عمرو بن حریث، حضرت عمرو بن حریث ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز فجر ادا کی تو میں نے آپ ﷺ سے سنا ( فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ الْجَوَارِ الْکُنَّسِ ) اور ہم میں کوئی آدمی اپنی کمر نہ جھکاتا تھا یہاں تک کہ آپ ﷺ پوری طرح سجدہ میں نہ چلے جاتے۔
Top