صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1062
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ قَالَ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنِي الْبَرَائُ وَهُوَ غَيْرُ کَذُوبٍ أَنَّهُمْ کَانُوا يُصَلُّونَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ لَمْ أَرَ أَحَدًا يَحْنِي ظَهْرَهُ حَتَّی يَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَبْهَتَهُ عَلَی الْأَرْضِ ثُمَّ يَخِرُّ مَنْ وَرَائَهُ سُجَّدًا
امام کی پیروی اور ہر رکن اس کے بعد کرنے کے بیان میں
احمد بن یونس، زہیر، ابواسحاق یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ، ابی اسحاق، عبداللہ بن یزید، حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے اور وہ جھوٹے نہیں ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تھے جب آپ ﷺ رکوع سے سر اٹھاتے تو میں کسی کو بھی اپنی پیٹھ جھکاتے نہ دیکھتا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ اپنا ماتھا زمین پر رکھتے پھر آپ ﷺ کے پیچھے سب لوگ سجدہ میں جاتے۔
Top