صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1061
حَدَّثَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ أَحَدٍ أَوْجَزَ صَلَاةً مِنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَمَامٍ کَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَقَارِبَةً وَکَانَتْ صَلَاةُ أَبِي بَکْرٍ مُتَقَارِبَةً فَلَمَّا کَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَدَّ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَامَ حَتَّی نَقُولَ قَدْ أَوْهَمَ ثُمَّ يَسْجُدُ وَيَقْعُدُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ حَتَّی نَقُولَ قَدْ أَوْهَمَ
ارکان میں میانہ روی اور پورا کرنے میں تخفیف کرنے کے بیان میں
ابوبکر بن نافع عبدی، بہز، حماد، ثابت، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ جیسی پوری نماز کسی کے پیچھے نہیں پڑھی رسول اللہ ﷺ کی نماز قریب قریب ہوتی تھی اور ابوبکر ؓ کی نماز بھی برابر برابر ہوتی تھی حضرت عمر ؓ بن خطاب فجر کی نماز بھی لمبی کرتے تھے اور رسول اللہ ﷺ جب سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہتے تو کھڑے ہوجاتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ ﷺ بھول گئے ہیں پھر سجدہ کرتے اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ ﷺ بھول گئے ہیں۔
Top