صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1028
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ سِمَاکٍ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کَانَ يُخَفِّفُ الصَّلَاةَ وَلَا يُصَلِّي صَلَاةَ هَؤُلَائِ قَالَ وَأَنْبَأَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ بِق وَالْقُرْآنِ وَنَحْوِهَا
نماز فجر میں قرأت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن رافع، ابن رافع، یحییٰ بن آدم، زہیر بن سماک سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت جابر بن سمرہ سے نبی کریم ﷺ کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا آپ ﷺ مختصر نماز ادا کرتے تھے آپ ﷺ ان لوگوں کی طرح نماز ادا نہ کرتے تھے اور رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز میں سورت (ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ ) 50۔ ق: 1) یا اس کی مثل دوسری سورتیں پڑھا کرتے تھے۔
Top