صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1026
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ عَمِّهِ أَنَّهُ صَلَّی مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِي أَوَّلِ رَکْعَةٍ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ وَرُبَّمَا قَالَ ق
نماز فجر میں قرأت کے بیان میں
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، زیاد بن علاقہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ فجر کی نماز ادا کی تو آپ ﷺ نے ایک رکعت میں (وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ) 50۔ ق: 10) پڑھا یا کبھی راوی کہتا ہے کہ سورت ق پڑھی۔
Top