صحیح مسلم - نماز استسقاء کا بیان - حدیث نمبر 2076
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَعَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْئٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَائِ حَتَّی يُرَی بَيَاضُ إِبْطَيْهِ غَيْرَ أَنَّ عَبْدَ الْأَعْلَی قَالَ يُرَی بَيَاضُ إِبْطِهِ أَوْ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ
استسقاء میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھا نے کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اپنے ہاتھوں کو اپنی کسی دعا میں بھی سوائے استسقاء کے اتنا بلند نہ کرتے تھے کہ آپ ﷺ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی جاتی ہو۔
Top