منافقین کی خصلتون اور ان کے احکام کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن نمیر، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ عبیداللہ محمد بن مثنی، عبدالوہاب ثقفی عبیداللہ بن نافع حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا منافق کی مثال اس بکری کی طرح ہے جو دو ریوڑوں کے درمیان ماری ماری پھرتی ہے کبھی اس ریوڑ میں چرتی ہے اور کبھی اس ریوڑ میں۔