صحیح مسلم - منافقین کی صفات اور ان کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 7042
حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْيَمَامِيُّ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ حَدَّثَنَا إِيَاسٌ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ عُدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مَوْعُوكًا قَالَ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَيْهِ فَقُلْتُ وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ رَجُلًا أَشَدَّ حَرًّا فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَشَدَّ حَرًّا مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ هَذَيْنِكَ الرَّجُلَيْنِ الرَّاكِبَيْنِ الْمُقَفِّيَيْنِ لِرَجُلَيْنِ حِينَئِذٍ مِنْ أَصْحَابِهِ
منافقین کی خصلتون اور ان کے احکام کے بیان میں
عباس بن عبدالعظیم عنبری ابومحمد نضر بن محمد بن موسیٰ یمامی عکرمہ حضرت ایاس ؓ سے روایت ہے کہ مجھ سے میرے باپ نے حدیث روایت کی کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک بیمار کی عیادت کی جسے بخار ہو رہا تھا میں نے اپنا ہاتھ اس پر رکھا تو میں نے کہا اللہ کی قسم میں نے آج تک کسی بھی آدمی کو اتنا تیز بخار نہیں دیکھا اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا کیا میں تمہیں قیامت کے دن اس سے زیادہ گرم جسم والے آدمی کے بارے میں خبر نہ دوں یہ دو آدمی ہیں جو سوار ہو کر منہ پھیر کر جا رہے ہیں ان دو آدمیوں کے بارے میں فرمایا جو اس وقت بظاہر آپ ﷺ کے اصحاب میں سے (سمجھے جاتے) تھے۔
Top