نفل نماز اپنے گھر میں پڑھنے کے استحباب اور مسجد میں جواز کے بیان میں
محمد بن حاتم، بہز، وہیب، موسیٰ بن عقبہ، ابونضر، بسر بن سعید، زید بن ثابت سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مسجد میں ایک چٹائی سے ایک حجرہ بنایا تو رسول اللہ ﷺ نے اس حجرہ میں کئی راتیں نماز پڑھی یہاں تک کہ صحابہ کرام ؓ اکٹھے ہوگئے پھر آگے اسی طرح حدیث ذکر فرمائی اور اس میں یہ زائد ہے کہ اور اگر تم پر فرض کردی جاتی تو تم اسے قائم نہ رکھ سکتے۔