صحیح مسلم - مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 1795
حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ کُهَيْلٍ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَلَمَةُ فَلَقِيتُ کُرَيْبًا فَقَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ کُنْتُ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَجَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ ذَکَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ غُنْدَرٍ وَقَالَ وَاجْعَلْنِي نُورًا وَلَمْ يَشُکَّ
نبی ﷺ کی نماز اور رات کی دعا کے بیان میں
اسحاق بن منصور، نضر بن شمیل، شعبہ، سلمہ بن کہیل، بکیر، کریب، ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت سلمہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے کریب ؓ سے ملاقات کی تو اس نے کہا کہ میں نے حضرت ابن عباس کو فرماتے سنا کہ میں اپنی خالہ ام المومنین حضرت میمونہ ؓ کے ہاں تھا تو رسول اللہ ﷺ تشریف لائے۔ پھر آگے اسی طرح حدیث ذکر فرمائی غندر راوی کہتے ہیں کہ بغیر کسی شک کے آپ ﷺ نے دعا فرمائی ( وَاجْعَلْنِي نُورًا) اے اللہ مجھے روشن کر دے۔
Top