صحیح مسلم - مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 1792
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاکُ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ لَيْلَةً عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ فَقُلْتُ لَهَا إِذَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَيْقِظِينِي فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِهِ الْأَيْسَرِ فَأَخَذَ بِيَدِي فَجَعَلَنِي مِنْ شِقِّهِ الْأَيْمَنِ فَجَعَلْتُ إِذَا أَغْفَيْتُ يَأْخُذُ بِشَحْمَةِ أُذُنِي قَالَ فَصَلَّی إِحْدَی عَشْرَةَ رَکْعَةً ثُمَّ احْتَبَی حَتَّی إِنِّي لَأَسْمَعُ نَفَسَهُ رَاقِدًا فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ الْفَجْرُ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ
نبی ﷺ کی نماز اور رات کی دعا کے بیان میں
محمد بن رافع، ابن ابی فدیک، ضحاک، مخرمہ بن سلیمان، کریب مولیٰ ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے ایک رات اپنی خالہ حضرت میمونہ بنت حارث ؓ کے ہاں گزاری تو میں نے اپنی خالہ سے کہا کہ جب رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوں تو مجھے جگا دیں تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے تو میں بھی آپ ﷺ کے بائیں پہلو کی طرف کھڑا ہوگیا تو آپ نے میرے ہاتھ سے پکڑ کر مجھے اپنی دائیں طرف کردیا اور مجھے جب بھی اونگھ آنے لگتی تو آپ ﷺ میرے کان کی لو پکڑتے۔ حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے گیارہ رکعتیں پڑھی پھر آپ ﷺ سو گئے یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کی سوتے ہوئے آواز سنی پھر جب فجر ظاہر ہوگئی تو آپ ﷺ نے دو ہلکی رکعتیں پڑھیں۔
Top