صحیح مسلم - مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 1791
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ نِمْتُ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا تِلْکَ اللَّيْلَةَ فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَنِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّی فِي تِلْکَ اللَّيْلَةِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَکْعَةً ثُمَّ نَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی نَفَخَ وَکَانَ إِذَا نَامَ نَفَخَ ثُمَّ أَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ فَخَرَجَ فَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ قَالَ عَمْرٌو فَحَدَّثْتُ بِهِ بُکَيْرَ بْنَ الْأَشَجِّ فَقَالَ حَدَّثَنِي کُرَيْبٌ بِذَلِکَ
نبی ﷺ کی نماز اور رات کی دعا کے بیان میں
ہارون بن سعید، ایلی، ابن وہب، عمرو، عبد ربہ بن سعید، مخرمہ بن سلیمان، کریب، ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہ ؓ کے ہاں میں سویا اور رسول اللہ ﷺ اس رات حضرت میمونہ کے پاس تھے تو رسول اللہ ﷺ نے وضو فرمایا پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھی تو میں آپ ﷺ کے بائیں طرف کھڑا ہوگیا تو آپ ﷺ نے مجھے کان سے پکڑا اور اپنی دائیں طرف کرلیا، آپ ﷺ نے اس رات میں تیرہ رکعتیں نماز پڑھی پھر رسول اللہ ﷺ سو گئے یہاں تک کہ آپ ﷺ خر اٹے لینے لگے اور جب بھی سوتے تو خر اٹے لیتے تھے پھر آپ ﷺ کے پاس مؤذن آیا تو آپ ﷺ باہر تشریف لائے اور نماز پڑھائی اگرچہ آپ ﷺ نے وضو نہیں فرمایا عمر نے کہا کہ میں نے اس حدیث کو بکیر بن اشج سے بیان کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کریب نے ان سے اسی طرح بیان کیا ہے۔
Top