رمضان المبارک میں قیام یعنی تراویح کی ترغیب اور اس کی فضیلت کے بیان میں۔
محمد بن رافع، شبابہ، ورقاء، ابوزناد، اعرج، ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جو آدمی شب قدر میں قیام کرتا ہے اور اس کی شب قدر سے موافقت ہوجائے راوی نے کہا کہ میرا خیال ہے آپ ﷺ نے فرمایا کہ ایمان اور ثواب کی نیت ہو تو اسے بخش دیا جاتا ہے۔