رات کے آخری حصہ میں دعا اور ذکر کی ترغیب کے بیان میں
ہارون بن سعید ایلی، ابن وہب، سلیمان بن بلال، سعد بن سعید اس سند کے ساتھ حضرت سعد ؓ بن سعید ؓ سے اسی طرح یہ حدیث نقل کی گئی ہے اور یہ زائد ہے کہ پھر اللہ تبارک وتعالی اپنے ہاتھوں کو پھیلاتا ہے اور فرماتا ہے کہ کون ہے جو اسے قرض دیتا ہے جو کبھی مفلس نہ ہوگا اور نہ ہی کسی پر ظلم کرے گا۔ (اللہ جل جلالہ)