صحیح مسلم - مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 1704
حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ قَالَ ح و حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ جَمِيعًا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي شَيْئٍ مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ جَالِسًا حَتَّی إِذَا کَبِرَ قَرَأَ جَالِسًا حَتَّی إِذَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ السُّورَةِ ثَلَاثُونَ أَوْ أَرْبَعُونَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَهُنَّ ثُمَّ رَکَعَ
نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پڑھنے اور ایک رکعت میں کچھ کھڑے ہو کر اور کچھ بیٹھ کر پڑھنے کے جواز کے بیان میں
ابوربیع زہرانی، حماد بن زید، حسن بن ربیع، مہدی بن میمون، ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ابوکریب، ابن نمیر، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو رات کی نماز میں سے کسی میں بیٹھ کر پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ جب آپ ﷺ ضعیف ہوگئے تو آپ ﷺ بیٹھ کر پڑھا کرتے تھے یہاں تک کہ جب سورت میں سے تیس یا چالیس آیتیں باقی رہ جاتیں تو آپ ﷺ کھڑے ہو کر ان کو پڑھتے پھر رکوع فرماتے۔
Top