صحیح مسلم - مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 1637
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ الصَّلَاةَ فَسَکَتَ ثُمَّ قَالَ الصَّلَاةَ فَسَکَتَ ثُمَّ قَالَ الصَّلَاةَ فَسَکَتَ ثُمَّ قَالَ لَا أُمَّ لَکَ أَتُعَلِّمُنَا بِالصَّلَاةِ وَکُنَّا نَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
کسی خوف کے بغیر دو نمازوں کو اکٹھا کرکے پڑھنے کے بیان میں
ابن ابی عمر، وکیع، عمران بن حدیر، عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس ؓ سے کہا نماز! آپ خاموش رہے، پھر اس آدمی نے کہا نماز! آپ خاموش رہے، پھر اس آدمی نے کہا نماز! آپ خاموش رہے۔ تو حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا تیری ماں مرجائے! کیا تو ہمیں نماز سکھاتا ہے؟ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں دو نمازوں کو اکٹھا پڑھا کرتے تھے۔
Top