صحیح مسلم - مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 1607
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ صَاحِبُ الزِّيَادِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ أَذَّنَ مُؤَذِّنُ ابْنِ عَبَّاسٍ يَوْمَ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ فَذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَقَالَ وَکَرِهْتُ أَنْ تَمْشُوا فِي الدَّحْضِ وَالزَّلَلِ
بارش میں گھروں میں نماز پڑھنے کے بیان میں
اسحاق بن منصور، ابن شمیل، شعبہ، عبدالحمید، عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس ؓ کے مؤذن نے بارش والے دن میں جمعہ کے دن اذان دی، باقی حدیث اسیطرح ذکر فرمائی حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا میں اس بات کو ناپسند سمجھتا ہوں کہ تم کیچڑ اور پھسلن میں چلو۔
Top