صحیح مسلم - مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 1594
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سَمِعَ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًی صَلَاةَ الْمُسَافِرِ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ ثَمَانِيَ سِنِينَ أَوْ قَالَ سِتَّ سِنِينَ قَالَ حَفْصٌ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي بِمِنًی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ يَأْتِي فِرَاشَهُ فَقُلْتُ أَيْ عَمِّ لَوْ صَلَّيْتَ بَعْدَهَا رَکْعَتَيْنِ قَالَ لَوْ فَعَلْتُ لَأَتْمَمْتُ الصَّلَاةَ
منی میں نماز قصر کر کے پڑھنے کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، خبیب بن عبدالرحمن، حفص بن عاصم، ابن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابوبکر ؓ اور حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ نے منیٰ میں آٹھ سال یا فرمایا چھ سال قصر نماز پڑھی، حفص نے کہا کہ حضرت ابن عمر بھی منیٰ میں دو رکعتیں پڑھتے پھر اپنے بستر پر آتے، میں نے عرض کیا، اے چچا جان! کاش آپ ان کے بعد دو رکعتیں اور پڑھ لیتے! آپ ؓ نے فرمایا کہ اگر میں اس طرح کرتا تو نماز پوری نہ کرتا!
Top