صحیح مسلم - مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 1576
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ جَمِيعًا عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ عَمْرٌو حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ الْمُزَنِيُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عَائِذٍ الطَّائِيُّ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ الصَّلَاةَ عَلَی لِسَانِ نَبِيِّکُمْ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمُسَافِرِ رَکْعَتَيْنِ وَعَلَی الْمُقِيمِ أَرْبَعًا وَفِي الْخَوْفِ رَکْعَةً
مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان
ابوبکر بن ابی شیبہ و عمرو ناقد، قاسم بن مالک، عمرو قاسم بن مالک مزنی، ایوب بن عائذطائی، بکیر بن اخنس، مجاہد، ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی ﷺ کی زبان مبارک سے مسافر پر نماز کی دو رکعتیں اور مقیم پر چار رکعتیں اور خوف میں ایک رکعت فرض فرمائی ہے۔
Top