فوت شدہ نمازوں کی قضاء اور ان کو جلد پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
نصر بن علی جہضمی، علی، مثنی، قتادہ، انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نماز میں سو جائے یا نماز سے غافل ہوجائے تو اسے چاہئے کہ جب اسے یاد آئے پڑھ لے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ( وَأَقِمْ الصَّلَاةَ لِذِکْرِي) میری یاد کے لئے نماز قائم کرو۔