فوت شدہ نمازوں کی قضاء اور ان کو جلد پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، سعید بن قتادہ، انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا کہ جو آدمی نماز پڑھنی بھول جائے یا سوتا رہ جائے تو اس کا کفارہ یہی ہے کہ جب بھی اس کو یاد آجائے اس نماز کو پڑھ لے۔