صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1449
حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ نَظَرْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً حَتَّی کَانَ قَرِيبٌ مِنْ نِصْفِ اللَّيْلِ ثُمَّ جَائَ فَصَلَّی ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَکَأَنَّمَا أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ خَاتَمِهِ فِي يَدِهِ مِنْ فِضَّةٍ
عشاء کی نماز کے وقت اور اس میں تاخیر کے بیان میں
حجاج بن شاعر، ابوزید سعید بن ربیع، قرہ بن خالد، قتادہ، حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ ایک رات ہم نے رسول اللہ ﷺ کا انتظار کیا یہاں تک کہ آدھی رات کے قریب ہوگئی پھر آپ ﷺ تشریف لائے اور نماز پڑھائی پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے گویا کہ میں اب بھی دیکھ رہا ہوں کہ چاندی کی انگوٹھی آپ کے دست مبارک میں چمک رہی ہے۔
Top