صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1370
حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ کَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ إِذَا دَحَضَتْ فَلَا يُقِيمُ حَتَّی يَخْرُجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا خَرَجَ أَقَامَ الصَّلَاةَ حِينَ يَرَاهُ
اس بات کے بیان میں کہ نماز کے لئے کب کھڑا ہو؟
سلمہ بن شبیب، حسن بن اعین، زہیر، سماک بن حرب، حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ فرمایا کہ جب زوال ہوجاتا تو حضرت بلال ؓ اذان کہتے اور اقامت نہ کہتے جب تک کہ نبی ﷺ تشریف نہ لاتے تو جب آپ ﷺ تشریف لاتے حضرت بلال ؓ آپ ﷺ کو دیکھ لیتے تو تب نماز کی اقامت کہتے۔
Top