صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1367
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَقُمْنَا فَعَدَّلْنَا الصُّفُوفَ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا قَامَ فِي مُصَلَّاهُ قَبْلَ أَنْ يُکَبِّرَ ذَکَرَ فَانْصَرَفَ وَقَالَ لَنَا مَکَانَکُمْ فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا نَنْتَظِرُهُ حَتَّی خَرَجَ إِلَيْنَا وَقَدْ اغْتَسَلَ يَنْطُفُ رَأْسُهُ مَائً فَکَبَّرَ فَصَلَّی بِنَا
اس بات کے بیان میں کہ نماز کے لئے کب کھڑا ہو؟
ہارون بن معروف، حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن بن عوف، حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ نماز کے لئے اقامت کہی گئی تو ہم صفیں سیدھی کر کے رسول اللہ ﷺ کے تشریف لانے سے پہلے کھڑے ہوگئے یہاں تک کہ جب رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور اپنے مصلے پر کھڑے ہوگئے تکبیر کہنے سے پہلے آپ ﷺ کو کچھ یاد آیا تو آپ ﷺ چلے گئے اور ہمیں فرمایا کہ اپنی اپنی جگہ پر ٹھہرے رہو یہاں تک کہ آپ ﷺ تشریف لائے تو آپ ﷺ کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے پھر آپ نے تکبیر کہہ کر ہمیں نماز پڑھائی۔
Top