صحیح مسلم - مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان - حدیث نمبر 1356
قَالَ مُسْلِم وَحُدِّثْتُ عَنْ يَحْيَی بْنِ حَسَّانَ وَيُونُسَ الْمُؤَدِّبِ وَغَيْرِهِمَا قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَهَضَ مِنْ الرَّکْعَةِ الثَّانِيَةِ اسْتَفْتَحَ الْقِرَائَةَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَلَمْ يَسْکُتْ
تکبیر تحریمہ اور قرأت کے درمیان پڑھی جانے والی دعاؤں کے بیان میں
مسلم، یحییٰ بن حسان، یونس، عبدالواحد ابن زیاد، عمارہ بن قعقاع، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے تو (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ) سے قرأت شروع فرماتے اور خاموش نہ ہوتے۔
Top